ٹوئٹر کے باس ایلون مسک اپنی ٹویٹس پر گرتی ہوئی انگیجمنٹ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے ایک ملازم کو اس کی وضاحت پسند نہ آنے پر نوکری سے نکال دیا ہے۔ ایلون مسک کئی نئی چیزوں کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے ایک دن کے لیے اپنے اکاؤنٹ کو پرائیویٹ بھی کیا تھا۔ انہوں نے ایسا یہ جانچنے کے لیے کیا تھا کہ آیا اس سے ان کی انگیجمنٹ میں اضافہ ہوگا یا نہیں۔ آؤٹ لیٹ نے مزید کہا کہ یہ اقدام متعدد صارفین کی شکایات کا نتیجہ تھا جنہوں نے کہا کہ ٹوئٹر میں تبدیلیوں سے ان کی "ریچ" کم ہو گئی ہے۔