پیراسٹامول مہنگی، 20 ادویات سستی کرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیراسٹامول کی قیمت میں اضافہ اور 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں ای سی سی اجلاس ہوا، جس میں کئی بڑے فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں بجلی کے بڑے صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے اور ان پر ایک روپیہ فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ای سی سی نے آئی ایم ایف کی ہدایت کی روشنی میں گردشی قرض کم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے 500 ملی گرام پیراسٹامول کی قیمت 2 روپے60 پیسے اور پیراسٹامول ایکسٹرا کی 500 ملی گرام کی قیمت 3 روپے 30 پیسے فی گولی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...