برطانیہ کے سینیئر سیاستدان سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ جارج گیلووے کی انتخابی مہم کا آغاز

Feb 10, 2024

برطانیہ کے سینیئر سیاستدان سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ جارج گیلووے نے روچڈیل سے برطانوی پارلیمنٹ کے ہونے والے ضمنی انتخابات میں  ورکرز پارٹی کی جانب سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ اور اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا  کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی  اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ روچڈیل سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ اس علاقے سے انکے بچوں کی گہری وابستگی ہے مسلمان کمیونٹی میرے دل کے قریب ہے انکا مزید کہنا تھا کہ روچڈیل میں صحت کی سہولیات ناکافی ہیں مقامی ہسپتال میں شعبہ ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی نہیں ہے مقامی ابادی کو اولڈہم جانا پڑتا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے روچڈیل میں بہتری کی ضرورت ہے اسکے علاؤہ مقامی ابادی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جو فنڈنگ ملتی ہے اسے صحیح جگہ خرچ نہیں ہوتی وہ منتخب ہو کر ان سب مسائل کو حل کروائیں گے۔ مسئلہ فلسطین پر ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ منتخب ہو گئے تو پارلیمنٹ میں وزیراعظم پر وقفہ سوالات کے دوران مسئلہ فلسطین پر پرزور اور جاندار آواز اٹھائیں گے صرف جنگ بندی فلسطین کے مسئلہ کا حل نہیں اس سے جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل فلسطینیوں کی علیحدہ حیثیت کو تسلیم کرنا ہے۔مسئلہ کشمیر بارے انکا کہنا تھا کہ سب سے پہلے 1990 میں وہ مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے کے لیے ایک کارواں لیکر یورپین پارلیمنٹ پہنچے تھے کشمیر بارے میرا موقف واضح و ٹھوس ہے کہ کشمیری قوم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں انہیں انکا پیدائشی حق خودارادیت دیا جائے۔ انہوں نے عالمی سطح پر ان مسائل کو اٹھانے کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ  کشمیر  پر کام کرنے کی وجہ سے وہ پاکستان کا اعلی سول اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں  منتخب ھو کر نوجوانوں کے لئے بھی نئے پراجیکٹس شرعع کرونگا۔ راچڈیل کی ممتاز کاروباری شخصیت  اور کار ڈیلر امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ آج کمپین لانچنگ پر عوام کی اتنی پڑی تعداد نے شرکت کرکے  جارج گیلوے کے حق میں فیصلہ دے دیا ھے 29 فروری کو ھماری جیت ھو گی  کاروباری شخصیت  ورلڈ وائڈ کیش اینڈ کیری کے چیف ایگزیکٹو پرویز عالم اور مانچسٹر سوپر سٹور کے چیف ایگزیکٹو بلال غفور  نے کہا کہ جارج گیلووے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر پر ہونے والے مظالم پر جاندار و مؤثر طریقے سے آواز اٹھاتے ہیں ہمیں انکو رکن برطانوی پارلیمنٹ بنانے میں کردارا ادا کرنا چاہیے - سینئر سیاستدان اور سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد محمود بشیر کا کہنا تھا کہ آج عوام کی اتنی بڑی تعداد کی شرکت ثابت کرتی ھے کہ جارج گیلوے نے ھمیشہ فلسطین اور کشمیر پر آواز اٹھاء ھے لیبر پارٹی کو ضمنی الیکشن میں شکست ھو گی - چودھری اسلم جلال -ڈاکٹر داؤد -مرزا بشیر عظیمی اور دوسروں کا کہنا تھا کہ آج کا عظیم اجتماع ریفرنڈم کی حثیت رکھتا ھے -جارج گیلوے نے ھمیشہ  فلسطین کی عوام  اور کشمیریوں کے لئے  آواز اٹھاء ہے وہ ضمنی الیکشن جیت کر  برطانوی پارلیمنٹ میں فلسطین اور کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائیں گے -شرکائے تقریب کا کہنا تھا کہ جارج گیلووے نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر پر ہونے والے مظالم بارے تمام فورمز پر آواز اٹھانے میں مثالی کردار ادا کیا ہے ہمیں رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہو کر انکی بھرپور حمایت کرنی چاہیے

مزیدخبریں