گجرات (نوائے وقت رپورٹ) گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی ریلی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ کی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے کہا کہ قیصرہ الٰہی کی ریلی پر گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ وہ کارکنوں کے ساتھ رزلٹ تبدیل ہونے پر احتجاج کر رہی تھیں۔ دوسری جانب چوہدری پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ این اے 64 کا رزلٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہمارے پر امن احتجاج پر حملہ ان گاڑیوں نے کیا ہے، اس کے بعد فائرنگ کر کے 2 آدمی زخمی کر دیے۔