پشاور(بیورو رپورٹ) عام انتخابات میں خیبر پی کے میں بزرگ سیاستدانوں کا سیاسی سورج ایک بار پھر غروب ہو گیا ہے جبکہ انتخابات میں سابق وزرائے اعلیٰ ، وزراء ، سابق وفاقی وزراء کو بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بڑے بڑے برج گر گئے ہیںانتخابات میں ہارنے والے بڑے بڑے برج اب آئندہ انتخابات کے انتظار کرینگے۔ بدترین سیاسی شکست کے باعث پشاور کے انتخابی مہم میں سرگرم عمل مختلف سیاسی جماعتوں کے سیاستدانوں نے جمعہ کے روز مکمل خاموشی اختیارکی بدترین شکست کے بعد ہارنے والے سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے گھروں اور حجروں کو تالے لگ گئے ہیں جبکہ بعض ہارنے والے امیدوار جمعہ کے روز بھی عوام کے درمیان رہے۔
انتخابات ، خیبر پی کے میں بزرگ سیاستدانوں کا سیاسی سورج غروب
Feb 10, 2024