سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا ریجن کے این اے 87 کے ریٹرننگ افسر کے استعفیٰ دینے کی تردید کرتے ہوئے انتظامیہ نے لیٹر کو بوگس قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے ضلع خوشاب کے ریٹرننگ افسر این اے 87 احمد صہیب قاضی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب کے استعفی کی ضلعی انتظامیہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور وٹس ایپ نیوز گروپس پر احمد صہیب قاضی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب کے استعفی کے متعلق چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
این اے 87 ریٹرننگ افسر نے استعفیٰ نہیں دیا: ضلعی انتظامیہ
Feb 10, 2024