اسلام آباد(نیٹ نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے نواز شریف کی تقریر کی سمجھ نہیں آرہی ، سمجھ نہیں آرہا انہوں نے کیوں تقریر کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے، حکومت کی مشینری ہمارے خلاف استعمال کی گئی۔ ہمارے پاس تین سے چار آپشنز ہیں، انٹراپارٹی انتخابات کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں، عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔ہم مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، کل فائنل کریں گے، آئندہ کا لائحہ عمل کل طے کریں گے۔
سمجھ نہیں آرہا نواز شریف نے کیوں تقریر کی لائحہ عمل کل طے کریں گے: اسد قیصر
Feb 10, 2024