کابل( نوائے وقت رپورٹ ) افغان صوبہ قندھار کے ضلع غورک میں 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس صوبے کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے ترجمان ننگیالی سمون نے باختر نیوز کو بتایا کہ ضلع غورک کے خان کاریز علاقے میں 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے 40 میٹر لمبے اور 4 میٹر چوڑے ایک چیک ڈیم کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ننگیالی سمون نے مزید کہا کہ یہ چیک ڈیم ان چیک ڈیموں میں سے ہے جو امیر المومنین حفظہ اللہ کی ہدایات کے مطابق ملک کے تمام اضلاع میں بنائے جارہے ہیں۔
قندھار : 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز
Feb 10, 2024