سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے کارپوریٹ سیکٹر میںقوانین کی خلاف ورزی پراقدامات 

 لاہور ( کامرس رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کارپوریٹ سیکٹر میں قوانین کی کمپلائنس اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی کمپنیوں اور ڈائریکٹروں کے خلاف اقدامات لئے اور جرمانے عائد کئے۔ رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں کے 1,849 مقدمات کا فیصلہ کیا اور تقریباً 96.2 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران، ایس ای سی پی نے کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 84 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوام سے غیر قانونی طور پر ڈپازٹس اکٹھا کرنے کے خلاف 11 کیسوں میں فیصلے جاری کیے ، جس کے نتیجے میں تقربیاً 58 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کے گئے۔ علاوہ ازیں ، کمپنیز ایکٹ کے سیکشن 172 کے تحت ان کمپنیوں کے ڈائریکٹروں کو پانچ سال تک ڈائریکٹرز کے عہدے پر فائز ہونے سے نااہل قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن