حکومت کوئی بھی بنائے صرف قومی ، ملکی مسائل حل کریں: مولانا فضل الرحمن بن محمد 

Feb 10, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر، معروف دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانافضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ الیکشن کا مشکل مرحلہ بخیرو خوبی مکمل ہوا۔ لیکن حکومت کوئی بھی پارٹی بنائے اپنا وقت برباد کئے بغیر اور کسی قسم کی انتقامی پالیسی کی بجائے صرف فوری قومی اور ملکی مسائل کی جانب توجہ مبذول کرکے انہیں حل کریں۔ اب قوم اپنے مسائل اور مشکلات کاحل چاہتی ہے۔ عام آدمی بہت مشکل زندگی گزار رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معیشت کو کنڑول ، آمدنی سے زیادہ یوٹیلٹی بلز کی بھمار غرض وطن عزیز مشکلات اور مسائل کی دلدل میں پھنسا ہے۔

مزیدخبریں