سیاسی جماعتیں اقتدار کی بجائے ملکی سلامتی کو مدنظر رکھیں:عبد الغفار روپڑی 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سیاسی جماعتوں کو اقتدار کی بجائے ملکی سلامتی کو مدنظر رکھیں۔ انتخابی نتائج کو کھلے دل تسلیم کیا جائے عوام کو مضبوط معاشی نظام کی ضرورت ہے یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا سیاسی جماعتوں کو اقتدار کی بجائے ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انتخابات کے نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کیا جائے جس پارٹی پر عوام نے اعتماد کیا ہے اسے ہی اقتدار کی منتقلی کا حق ہے اسی کو جمہوریت کہتے ہیں۔ پاکستان سیاسی انتشار کی وجہ سے پہلے ہی اندرونی انتشار کا شکار ہے۔ لہٰذا معاشی ترقی خوشحالی اور امن قائم کرنے کیلئے ہمیں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔دشمن ہمیں سیاسی اور مذہبی اختلافات کی طرف دھکیل کر اپنے مضموم اور ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتا ہے۔ ملکی سلامتی دہشت گردی اور انتشار کے خاتمے کیلئے مضبوط جمہوری حکومت ہی کردار ادا کر سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن