لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور جنرل ہسپتال کی تاریخ میں فروری کا مہینہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔سب سے پہلے فروری 1958 میں بیگم ناہید سکندر مرزا نے یہاں ایک ادارہ دارالفلاح کے نام سے قائم کیاتھا۔ جسے ایک سال کے اندر ہی اسکے وقت کے گورنر مغربی پاکستان اختر حسین نے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایل جی ایچ میں تبدیل کر دیا۔