لاہور(خصوصی نامہ نگار) انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،ورلڈمرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن،مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ پاکستان کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی کی پی پی 95سے مسلم لیگ کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی سے دینی قوتوں کو تقویت، ناموس رسالتؓ اورناموس صحابہؓ واہل بیتؓ کے تحفظ میں مدد ملے گی۔