امام اعظم ابو حنیفہؒ کا طرز استدلال فقہائے امت کیلئے مرشد کی حیثیت رکھتا ہے:اشرف جلالی

Feb 10, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابتؒ  کا طرز استدلال فقہائے امت کیلئے مرشد کی حیثیت رکھتا ہے۔ آپ بے مثل فقیہہ، نابغہء روزگار محدث، منفرد مصلح اور بہت بڑے عابد و زاہد تھے۔ آپ کے تقویٰ، پارسائی اور عجز و انکساری کا ایک زمانہ معترف ہے۔ آپؒ امت مسلمہ کی عظمت کی دلیل ہیں۔

مزیدخبریں