لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابراعظم کیساتھ ٹی20 فارمیٹ میں اپنی شراکت توڑنے پر لب کشائی کردی۔انہوں نے بابر اعظم کیساتھ اوپننگ جوڑی کے ٹوٹنے پر کہا کہ یہ حقیقت نہیں ہے! ٹیم مینجمنٹ نے محض ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ چیزیں تبدیل کیں تاکہ میگا ایونٹ سے قبل اچھا کمبی نیشن بنا سکیں۔ ورلڈکپ کیلئے بہترین پلئینگ الیون بنانے کے خواہاں ہیں، اوپننگ میں دائیں اور بائیں بیٹرز کیساتھ امتزاج بنانے کی کوشش کررہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی غلط فیصلہ ہے۔ میں مینجمنٹ فیصلے سے ناراض نہیں ہوں ۔ ڈائریکٹر محمد حفیظ بھائی کو ڈیپارٹمنٹ کے دنوں سے جانتا ہوں اور یاد ہے کہ حفیظ بھائی نے انتظامیہ کو کہا تھا کہ یہ کھلاڑی بینچ پر نہیں بیٹھے گا۔اس وقت کی بات کر رہا ہوں جب پہلی بار ٹیم میں آیا تھا اور حفیظ نے مجھ میں کچھ دیکھا تھا۔میں نے حفیظ سے بہت کچھ سیکھا اور اس میں میرا طرز زندگی بھی شامل ہے۔