کامونکی (نمائندہ خصوصی )دیرینہ رنجش کی بناء پر مسلح افراد نے مخالفین کے ڈیرے پر فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا، جبکہ اسی دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک پٹھان مزدور معمولی زخمی ہوگیا، واہنڈو پولیس نے فائرنگ کے مرتکب 5ملزمان کو اسلحہ سمیت حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں دھینسرمیں رب نواز چوہان ایڈووکیٹ اور انعام اللہ ورک گروپ کے مابین دیرینہ عداوت چلی آرہی ہے، گزشتہ روز اسی رنجش کی بناء پر ورک گروپ کے انعام اللہ سابق کانسٹیبل نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چوہان گروپ کے ڈیرے پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے حویلی کا مین گیٹ اور اندر کھڑی کار بری طرح تباہ کردی ،پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
کامونکی :دیرینہ رنجش پر مسلح افراد کی مخالفین کے ڈیرے پر فائرنگ
Feb 10, 2024