معراج کی شب آپؐ کو لامکاں پر اللہ کا دیدار نصیب ہوا:علامہ سعید رضا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) علامہ صاحبزادہ محمد سعید رضا،علامہ ڈاکٹر محمد ارشد رضوی، قاری محمد صغیر احمد چشتی نے خطاب میں کہا ہے کہ معراج کی شب آپؐ کو لامکاں پر اللہ کا دیدار نصیب ہوا۔اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو امت کے لئے نماز کا تحفہ عطا فرمایا۔نماز امت مسلمہ کے لئے معراج ہے ،معراج مصطفیٰ حضرت محمد ؐکا خصائص کبریٰ میں شمار ہونے والا معجزہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے جامعہ اسلامیہ رضویہ عید گاہ شریف گرجاکھ میں معراج النبیؐ ،حافظ محمد اسلم رضوی کے عرس مبارک اوریوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قاری محمد شہباز رضا، قاری محمد عثمان کیلانی،مولانا محمد ظہیر رضوی،مولانااسد حامد رضا ،مولانا محمد احمد رضا،محمد اسلم شاہ مدنی،اعجازاحمد بھٹی،میاں محمد طارق نقشبندی،محمد عنصر قادری،حافظ سرمد،ڈاکٹرمحمداخترنے بھی شرکت کی۔علامہ محمد سعید رضا نے خطاب میں کہا کہ الحاج حافظ محمد اسلم رضوی نے ساری زندگی دین اسلام کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ڈاکٹر محمد ارشد رضوی نے کہا الحاج حافظ محمد اسلم رضوی ہمارے اسلاف کی نشانی ہیں۔علامہ قاری صغیر احمد چشتی علامہ حافظ محمد ظہیر رضوی و دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ہم اپنے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بند کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...