کامونکی (نمائندہ خصوصی )حلقہ این اے 79 کا حتمی رزلٹ تاخیر کا شکارہونے پر آزاد امیدوار احسان اللہ ورک کے ووٹرز کا آر او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس کی جانب احتجاج کرنے والے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات آدھ گھنٹے تک جاری رہے،اس موقع پر ضلعی پولیس کے اعلیٰ افسران اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔پی پی 66اور پی پی 67سے مسلم لیگ (ن) کے امیداوار چودھری اختر علی خاں اور قیصر اقبال سندھو میدان جیت چکے ہیں، دوسری جانب شہر اور گردونواح کے دیہات میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے معاملات کو کنٹرول کرنے کی اپیل کی ہے۔