گوجرانوالہ:درگاہ حضرت ابوالبیان پر سالانہ محفل معراج النبی ؐ کا انعقاد

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام درگاہ حضرت ابوالبیان پر عظیم الشان مرکزی سالانہ محفل معراج النبی ؐ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے نامور علماء ومشائخ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد رفیق احمد مجددی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب معراج رحمتوں، برکتوں اور حکمتوں والی رات ہے، یہ عظیم رات نبی آخر الزمان کا عظیم معجزہ ہے۔ 27 رجب کی شب حضرت محمد ؐ کو معراج کا شرف عطا کیاگیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر نبی آخر الزماں کی خدمت میں حاضرہوئے اور عر ض کی اے اللہ کے رسولؐ آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے، حضور اکرم ؐ براق پر سوار ہوئے۔اس مقدس سفر کے دوران آپ ؐ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی امامت فرمائی۔ جبکہ اس میں خالق کائنات اور مالک دو جہاں کے مابین راز و نیاز کی باتیں ہوئیں ،اس عظیم سفر مبارک میں اللہ رب العزت نے اپنے محبوب کی اُمت کو نمازوں کا تحفہ عطا فرمایا۔اس موقع پر محمد وحید احمد مجددی ،محمد وسیم احمد مجددی، علامہ شبیر حسین شبیری ، مفتی محمد یاسین ،سید امیر حیدر ، محمد سلیمان ،پروفیسر نعمان غوری، قاری خادم بلال ،عارف مجددی، شہزاد بشیر مجددی، ظہیر الحسن جرال سمیت نامور علماء و مشائخ نے بھی اظہار خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن