گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سندس فائونڈیشن میں زیر علاج تھلیسمیا کے مریضوں کو خون کا عطیہ دینے کے لئے ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی خصوصی کاوشوں سے جماعت اہلسنت ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مولانا حافظ محمد رفیق قادری اور سید اظہر حسین شاہ کی زیر نگرانی جامعہ قادریہ ملحقہ انوارالمساجد پاپولر نرسری میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔ علاقہ بھر کے نوجوانوں نے خون کے عطیات دیئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے خون کے عطیات انتہائی اہم اور ضروری ہیں اللہ تعالیٰ نے ایک انسان کی جان بچانے کو پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف قرار دیا ہے، خون کے عطیات تھیلیسمیا اور ہیمو فیلیاکے مر ض میں مبتلا بچوں کے لئے زندگی کی علامت ہیں ، سندس فائونڈیشن انسانی جانوں کو بچانے کے عظیم مشن پر کام کررہی ہے ۔ جماعت اہلسنت ضلع گوجرانوالہ کے ناظم اعلیٰ مولانا حافظ محمد رفیق قادری نے پولیس کے انتہائی محنتی اورفرض شناس آفیسر ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ اور سندس فانڈیشن کے بانی و چیئرمین حاجی سرفراز کی کاوشوں کو سراہا ، ان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں ان کی پرفارمنس لائق تحسین ہے ۔
ایک انسان کی جان بچاناپوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے:عمران چدھڑ
Feb 10, 2024