آئس لینڈ،آتش فشاں  نے دوبارہ لاوا اگلنا شروع کر دیا

رکجاوک(آئی این پی)آئس لینڈ کے 'ریکژانیس' جزیرہ نما  کے قصے 'گرنڈا وِک 'کے جوار میں واقع آتش فشاں میں دوبارہ سے دھماکے ہونا شروع ہو گئے ہیں،آئس لینڈ محکمہ موسمیات نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6بجے پہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے، لاوا مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے تاہم گرنڈاوِک قصبے اور علاقے کے انرجی پلانٹ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے، آتش فشاں کے اطراف کے علاقوں میں بعض سیاحتی مقامات بند کر دیئے گئے ہیں،آئس لینڈ سِول ڈیفنس اور ہنگامی حالات انتظامیہ کے حکام میں سے ویدر رینیسن نے کہا ہے کہ آتش فشاں میں دھماکے کے احتمال کی وجہ سے علاقے کو پہلے سے ہی رہائشیوں سے خالی کروا لیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن