پشاور(بیورو رپورٹ)صوبائی دارلحکومت پشاور میں جماعت اسلامی بدترین شکست سے دوچار ہوئی صوبے بھر اور قبائلی اضلاع میں بھی جماعت اسلامی نے نمایاں کامیابی حاصل نہیں کی ۔ کمزور امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے باعث جماعت اسلامی کو صوبے بھر کے مختلف حلقوں پر بدترین شکست ہو ئی جماعت اسلامی کے مختلف امیدواروں نے انتخابات سے قبل کامیابی کے دعوے کرتے رہے۔ صوبائی اسمبلی کی 13نشستوں اور قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا پشاور سے جماعت اسلامی کا صفایا ہو گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے بدترین شکست کے بعد مختلف حلقوں پر خاموشی اختیار کی گئی ۔ جماعت اسلامی کی بدترین شکست پر سیاسی مبصرین نے موقف اختیار کیا کہ ایم ایم اے کی کامیابی کے بعد انہیں مختلف انتخابات کے دوران ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے انتخابات سے قبل انتہائی بلند و بالا دعوے کئے گئے تھے ۔ جماعت اسلامی کے مقابلے میں جے یو آئی نے بعض نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ۔
پشاور میں جماعت اسلامی شکست سے دوچار،کوئی امیدوار کامیاب نہ ہوا
Feb 10, 2024