جھنگ (نامہ نگار) پولنگ سٹیشن پر پولنگ عملہ کو زدوکوب کرنے، پولنگ سٹیشن پر خوف و ہراس پھیلانے اور پولنگ باکس، بیلٹ پیپرز چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولنگ سٹیشن کے پریزائیڈنگ افسر شبر عباس نے بتایابیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکس اٹھا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔