فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار کے چار سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ کی نمائش کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔ حلقہ این اے 100 میں امیدوار سدرہ سعید بندیشہ کے جانب سے سکیورٹی گارڈز علاقہ میں گشت کے دوران اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔