دوبارہ گنتی کیلئے پٹیشن دائر‘ نتائج چیلنج کروں گی: مہربانو قریشی

Feb 10, 2024

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی رہنما مہربانو قریشی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آر او آفس داخل ہونے نہیں دیا گیا۔ جبکہ یہ امیدوار کا حق ہے۔ میں جس حلقے سے لڑ رہی تھی وہاں 16500 ووٹس مسترد ہوئے۔ اتنی بڑی تعداد میں کسی حلقے سے ووٹ مسترد نہیں ہوئے۔ میںدوبارہ گنتی کیلئے پٹیشن دائر کروں گی۔ نتائج چیلنج کروں گی۔

مزیدخبریں