حلقے کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، بیرسٹر دانیال چوہدری

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )این اے 57سے مسلم لیگ ن کے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ اپنی جیت پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،حلقے کے عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا،مسلم لیگ ن کی قیاد ت کی طرف سے مکمل سپورٹ فراہم کرنے پر ان کا مشکور ہوں،انشاء￿  اللہ اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی بھرپور نمائندگی کرینگے اور حلقے کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا،بھرپور الیکشن مہم چلانے پر اپنے محنتی کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں،انشاء￿  اللہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی مشاورت سے ہر فیصلہ کیا جائیگا،گزشتہ روز اپنی فتح کے بعد مبارکباد کیلئے آنیوالے حلقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے،تمام حتمی نتائج کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائیگی،تمام مسلم لیگی امیدوار مبارکباد کے مستحق ہیں،راولپنڈی میں مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کر کے ثابت کردیا کہ راولپنڈی مسلم لیگ ن کا گڑھ اور نواز شریف کا گھر ہے، اس فتح کا سارا کریڈٹ آپکی محنت اور لگن  اور بھرپور الیکشن مہم کو جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن