سرگودھا میں ریٹرننگ افسر کے دفتر پردھاوا‘61افراد کیخلاف مقدمہ 

سرگودھا(نمائندہ خصوصی) الیکشن کے ریٹرننگ افسر کے دفتر دھاوا بول کر ہلڑ بازی کرنے پر 2 بھائیوں سمیت 61 نامزد دو ہزار نا معلوم مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں الیکشن نتائج کے موقع ضلع خوشاب کے موضع روڈہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر دھاوا بول کر ہلڑ بازی کرنے پر دھاوا بول کر ہلڑ بازی کرنے پر تھانہ مٹھ ٹوانہ پولیس نے کامران بخت کی مدعیت میں دو بھائیوں رانا عمران رفیق،راناعرفان رفیق ، 61 نامزد اور 2 ہزار نامعلوم مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن