آج ای وی ایم ہوتی تو میرا یہ پیارا پاکستان اس بحران سے بچ جاتا

Feb 10, 2024 | 18:06

) صدر عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے لیے 'ہماری' طویل جدوجہد کو یاد رکھیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکسپر اپنے پیغام میں کہا کہ ای وی ایم میں کاغذی بیلٹ تھے جنہیں ہاتھ سے گنا جا سکتا تھا (جیسا کہ آج کل کیا جا رہا ہے) لیکن اس میں ایک سادہ الیکٹرانک کیلکولیٹر/کاؤنٹر بھی تھا جو ہر ووٹ ڈالنے کی لیے دبائے جانے والے بٹن کو ساتھ ساتھ گن سکتا تھا۔ ہر امیدوار کا رزلٹ پول ختم ہونے کے پانچ منٹ کے اندر دستیاب ہوتا اور پرنٹ بھی ہو جاتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ تمام جدوجہد، جس کے لیے ایوان صدر میں 50 سے زائد میٹنگ ہوئیں، ناکام کی گئی۔ اگر آج ای وی ایم ہوتی تو میرا یہ پیارا پاکستان اس بحران سے بچ جاتا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی،تحریک انصاف کی فتح کو ”غلامی نامنظور“ کے نام کرتے ہیں،لوگوں نے غلامی کو ریجکیٹ کردیاہے۔ اسلام آبادمیں رﺅف حسن ودیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر جن علاقوں میں ہمیں ہرایا جارہا ہے وہاں کل آر او کے دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے، احتجاج پرامن ہوگا، آپ کے پاس ڈنڈے نہیں پاکستان کا جھنڈا ہونا چاہیے۔ کل تحریک انصاف کے کارکن سبز ہلالی پرچم اٹھائیں، آر او کے دفتر کے سامنے پہنچیںاور اپنے حق کیلئے آواز بلند کریں، ہاری ہوئی سیٹ کو دوبارہ وننگ سیٹ بنائیں گے۔ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوگیا، پی ٹی آئی کی جیتی ہو نشستوں کو ہرایا گیا۔ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں مستقبل کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج کا جلد از جلد اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی ہمیں ہی حکومت بنانے کی دعوت دینگے۔ بہت جلد وزیراعلیٰ کے ناموں کا اعلان کریں گے، پنجاب کے عوام کو عوامی وزیراعلیٰ ملنے جارہا ہے۔

مزیدخبریں