پاکستان میں الیکشن، انٹرنیٹ بندش اورالیکشن نتائج میں تاخیر کا سامنا رہا،ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن

 کامن ویلتھ مبصر گروپ کے سربراہ ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن پاکستان میں الیکشن 2024 کے دوران انٹرنیٹ کی بندش اورانتخابی عمل اورالیکشن نتائج میں تاخیر کا سامنا رہا، ای ایم ایس درست طریقے سے کام نہیں کر رہا تھا۔اسلام آباد میں کامن ویلتھ مبصر وفد کے سربراہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہنا تھاہمارا کام انتخابی عمل کا جائزہ لینا ہے، ہم اپنی رپورٹ دولت مشترکہ اور الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔ الیکشن میں ایک بڑی پارٹی کو نشان سے محروم کیا گیا جو غیر تعلیم یافتہ ووٹر کیلئے مشکل تھی۔ سیاسی پارٹی کو خواتین کی مخصوص نشستوں کا حق نہ ملنے پر اظہار تشویش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عام انتخابات کا جائزہ لیا، وزیر اعظم، الیکشن کمشنر، آرمی چیف، اور سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کیں، اور الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشنز کے دورے کیے جن میں کراچی، ملتان، حیدرآباد، فیصل آباد بھی شامل ہیں۔ ہم پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہیں، پاکستان میں الیکشن اچھے ماحول میں ہوئے، بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے نکلے۔ عام انتخابات میں نوجوانوں کی بڑی تعداد الیکشن مہم کیلئے نکلی، چند ایک واقعات ہوئے جن میں بے قاعدگیاں نوٹ کی گئیں۔ الیکشن کمیشن کے عملے نے انتخابات میں بہت پروفیشنل طریقے سے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اور ہمارے نمائندوں نے 2024 الیکشن کامشاہدہ کیا۔ڈاکٹر گڈلک جوناتھن نے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا اچھے طریقے سے انعقاد کیا گیا، پاکستان کو پرامن الیکشن پر مبارکباد دیتے ہیں، ہم اپنی فائنل رپورٹ میں تمام شکایات سے متعلق اس میں بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹاف نے بہت پروفیشنل طریقے سے کام کیا، الیکشن کمیشن کے اسٹاف کے کام کو سراہتے ہیں، الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) بہترین کاوش تھی تاہم انٹرنیٹ شٹ ڈاووٴن نے مشکلات پیدا کیں۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں پولنگ کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے کامن ویلتھ آبزرورز گروپ ا ور بیرون ملک سے آنے والے مبصرین، صحافیوںنے عام انتخابات کے موقع پروفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 47 سمیت دیگر پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے انتخابی عمل کا جائزہ تھا۔ کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا کہ الیکشن میں انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔عام انتخابات کے پولنگ عمل سے مطمئن ہیں، انٹرنیٹ دریافت ہونے سے قبل ہم الیکشن کرا رہے تھے، انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔سربراہ کامن ویلتھ مبصر گروپ نے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن