نصیراللہ بابر پر ڈھائی سال قبل فالج کا حملہ ہوا تھا اور وہ کچھ عرصہ سے سی ایم ایچ پشاورمیں زیر علاج تھے۔ نصیراللہ بابرانیس سواٹھائیس میں اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے۔ انیس سو پجھترمیں فوج سے استعفیٰ دینے کے بعد انیس سوستترتک خیبرپختونخوا کےگورنر رہے۔ انیس سوستترمیں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی۔ بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں وفاقی وزیرداخلہ کی حیثیت سے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے اپنے سوگواران میں ایک بیٹی اوربیوہ کوچھوڑا ہے۔ نصیراللہ بابر کی نماز جنازہ آج سہہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی اور انہیں ان کے آبائی گاؤں پیرپیائی نوشہرہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔