ایران میں خراب موسم کے باعث مسافرطیارہ گرکر تباہ ہوگیا،حادثے کے نتیجے میں ستر سافرجاں بحق اور پینتیس زخمی ہوگئے ہیں۔

Jan 10, 2011 | 15:26

سفیر یاؤ جنگ
ایران کےسرکاری پریس ٹی وی کے مطابق تہران ایئرپورٹ سے اڑنے والا ایران ایئر کا مسافر طیارہ ایران کے شمال مغربی شہرارومیہ کے نزدیک خراب موسم کے باعث گرکرتباہ ہوا۔ پریس ٹی وی نےایرانی ریڈ کراس کے نائب سربراہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے میں ستر افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہوئے ہیں۔ ہنگامی سروسز کے سربراہ غلام رضا معصومی کا کہنا ہے کہ اس وقت شدید برف باری کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے، اس وقت جائے حادثہ کے اطراف میں ستائیس انچ تک برف ہے۔ایرانی ریڈ کراس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ طیارہ کئی حصوں میں تقسیم ہو گیا تاہم کوئی دھماکہ یا آگ نہیں لگی ۔ گزشتہ سال بھی ایران میں ہوائی جہاز کے ایک حادثے میں ایک سو ساٹھ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
مزیدخبریں