سلطان راہی کی 16ویں برسی، فنی خدمات کو خراج عقیدت

Jan 10, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلطان راہی کی 16ویں برسی گذشتہ روز منائی گئی۔ اس موقع پر مختلف ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام پیش کئے گئے جن میں ان کی شخصیت اور ان کے فن پر روشنی ڈالی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اداکار مصطفےٰ قریشی نے اس موقع پر کہا کہ راہی اداکار تو اچھے تھے ہی، انسان بھی بہت اچھے تھے۔ ادکارہ بہار بیگم نے کہا کہ سلطان راہی کے ساتھ بہت فلمیں کی ہیں وہ واقعی بہت بڑا فنکار تھا۔ سلطان راہی مرحوم کیلئے کئی مقامات پر قرآن خونی بھی کی گئی۔ دریں اثناء حاجی اسلم نے باری سٹوڈیو کی مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جس میں اداکار اچھی خان، ہدایت کار انجم پرویز، ہدایت کار ملک امداد حسین، خاور بٹ، سلطان بلا اور دیگر نے شرکت کی۔ حاجی احسن آج 10 جنوری کو بعد نماز ظہر ایورنیو سٹوڈیو میں سلطان راہی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کریں گے۔
مزیدخبریں