تہران (اےن اےن آئی) اےرانی رکن پارلےمنٹ نوذر شفیعی نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان سے مقابلے کے بہانے ہر طرح کے جرم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ پارٹی اجلاس سے خطاب میں نوذر شفیعی نے پاکستان میں امریکی ڈرون حملے جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت سے اجازت لئے بغیر قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔