کراچی (وقائع نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا کوئی جواز نہیں۔ لانگ مارچ جمہوریت کے خلاف ایک گہری سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاﺅس کے باہر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ جمہوری سوچ کے لوگ اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایک سازش پر سارا کام ہو رہا ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں ہر گز کامیاب نہیں ہونگے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اب کسی سونامی کی ضرورت نہیں ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لانگ مارچ جمہوری اقدامات کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی خاطر قربانی دینے والے ہی جمہوریت کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ بیک ڈور سے آئے ہیں ہم کسی بیک ڈور سے نہیں آئے عوام سے ووٹ لیکر کر آئے ہیں۔