”طالبہ سے زیادتی“ بھارتی معاشرے میں عورت کے مقام پر پھر بحث شروع


نئی دہلی (بی بی سی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک میڈیکل کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی نے بھارتی معاشرے میں عورت کے مقام پر ایک بار پھر بحث چھیڑ دی ہے۔ اس ملک میں رحم مادر میں بچیوں کے قتل اور نوازائیدہ بچیوں کو ہلاک کرنے کے واقعات کے بارے میں اکثر لوگ جانتے ہیں لیکن بہت کم لوگوں کو اس ملک کی گلیوں سے اغواءکر لی جانے والی لڑکیوں کا علم ہے۔ رخسانہ بھی ایک ایسی ہی لڑکی ہے وہ ایک مکان میں جھاڑو دے رہی تھے کہ اچانک پولیس کمرے میں داخل ہوئی۔ اہلکار اس کی جانب بڑھے اور چیخ کر پوچھا: تم کتنے سال کی ہو اور یہاں کیسے آئیں؟ رخسانہ کا جواب تھا، چودہ برس کی اور مجھے اغواءکیا گیا تھا۔ وہ کچھ اور کہنے ہی والی تھی کہ ایک ادھیڑ عمر خاتون وہاں پہنچی اور کہنے لگی۔ یہ جھوٹ بول رہی ہے یہ اٹھارہ برس کی ہے، انیس کی ہونے والی ہے۔ میں نے اس کے لیے اس کے والدین کو رقم دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...