ججز تقرری کیس : حکومت نے فیصلے پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) اسلام آباد ہائیکورٹ کیس ججز تقرری کے معاملے پر حکومت نے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے درخواست دائر کردی۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کی۔ سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی،جسٹس نور الحق کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ اٹارنی جنرل کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کو پہلے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ کرناچاہئے تھا۔موجودہ حالات میں صدارتی ریفرنس پر رائے کو ملتوی نہیں کیاجاناچاہئے۔ججز تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن