لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا وفاقی حکومت نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کے اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہیں ریڈ زون سے دور دھکیلنے کے لئے قانون نافذ کرنے والی فورس کا پوری قوت سے استعمال کیا جائے گا۔ دوسری طرف تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لئے بم اور بلٹ پروف کنٹینر تیار کیا جا رہا ہے جو 12 جنوری کو لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری 13جنوری کو اسی کنٹینر میں سوار ہوکر اسلام آبادکیلئے روانہ ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن