مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کے باعث گستاخیوں کا سلسلہ جاری ہے: اشرف آصف جلالی

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) بانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ گستاخانہ فلم پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے فرانس میں چارلی ھیڈو کی گستاخانہ کتا ب منظر عام پر لائی گئی ۔ اس سلسلہ میں مغرب سے ڈائیلاگ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ۔بین الاقوامی سطح پر ناموس رسالت کے سلسلہ میں قانون سازی کےلئے مسلم حکمران کچھ نہیں کروا سکے ۔توہین رسالت کے مسلسل واقعات کو روکنے کےلئے امت میں جذبہ عشق رسول کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ممتاز قادری کی رہائی کے لئے 13جنوری کو ریگل چوک سے گورنر ہاﺅس تک تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن