کراچی (رائٹرز) نیٹو کو افغانستان میں سپلائی کرنے والے ٹرانسپورٹرز نے سخت کسٹم قوانین کے خلاف ہڑتال کر دی۔ ترجمان نیٹو نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے گذشتہ 6 روز سے 4 ہزار ٹرک اور کنٹینرز روکے ہوئے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز اس قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس میں اب نیٹو سے ذاتی ڈیل کی بجائے سامان بھجوانے کے لئے اس کمپنی سے رابطہ کرنا ہو گا جو نیٹو فوجیوں کو سامان فراہم کرتی ہیں۔ ترجمان ٹرانسپورٹر عبدالغفار نیازی نے کہا کسٹم حکام کرپٹ ہیں ہم مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق سامان کی چوری روکنے کے لئے یہ قانون بنا
سخت کسٹم قوانین کے خلاف نیٹو کو سپلائی کرنے والے ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کر دی
Jan 10, 2013