لاہور (وقائع نگار خصوصی) عدلیہ بچاﺅ کمیٹی کے چیئر مین عبدالرشید قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں حکومتیں علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں رکاوٹ بننے کی کوشش نہ کریں۔ اگر حکومت نے منہاج القرآن کے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنائے تو عدلیہ بچاﺅ کمیٹی ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کارکنوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرے گی۔ اس موقع پر چئیرمین عدلیہ بچاﺅ کمیٹی عبدالرشید قریشی نے فری لیگل کیمٹی کے قیام کا اعلان بھی کر دیا جو رکن پنجاب بار کونسل مشتاق احمد موہل، محبوب حسین، چودھری غلام اللہ جوئیہ، راشد لودھی، یاور مقبول ملک، عبدالرحمان، شہباز رشیدقریشی، وسیم ظفر کیانی، جلیل احمد خان اوٹھی، چودھری لیاقت پنوں، سردار عبدالمجید ڈوگر، رب نواز نیازی، سید فیاض احمد شیرازی، چودھری امتیاز احمد اور عبدالقادر قریشی پر مشتمل ہے۔ مذکورہ کمیٹی منہاج القرآن کے سربراہ اور کارکنوں کو ضرورت پڑنے پر ہر طرح کی قانونی مدد فراہم کرے گی۔