پشاور (آئی این پی) پشاور سینٹرل جیل میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دوبارہ اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ بنوں اور ڈی آئی خان جیل پر حملوں کے بعد پشاور جیل کو موصول ہو نے والی دھمکیوں کی وجہ سے پاک آرمی اور پولیس کی بھاری نفری دوبارہ تعینات کر دی گئی ہیں۔ چند روز قبل پشاور سنٹرل جیل میں قید کالعدم تنظیم لشکر اسلام اور کالعدم نفاذ شریعت محمدی کے کارکنوں کے درمیان ہاتھ پائی ہوئی تھی اور کئی قیدی زخمی بھی ہوئے جس کے بعد پشاور سنٹرل جیل میں پاک آرمی اور کمانڈوز نے سرچ آپریشن کیا۔
پشاور جیل