سری نگر/جموں (اے این این) مقبوضہ کشمیر میں دھند کے دوران دراندازی کے خدشے پر بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر گشت بڑھا دیا، 19مقامات پر اہلکاروں کو چوکنا کر دیا گیا، سی سی ٹی وی کیمرے اور جدید جاسوسی آلات نصب، خار دار تاریں اور فلڈ لائٹنگ کے ساتھ، آواز کے آلات، تھرمل امیجرز اور انفرا ریڈ آلات بھی نصب کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق باردڑ سیکورٹی فورس کے ڈی آئی جی وریندر سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں پر موسمی حالات کے پیش نظر نہ صرف گشت تیز کر دیا گیا ہے بلکہ در اندازی کے انسداد کے لئے تمام کیمرے اور دیگر آلہ جات متحرک کر دیئے گئے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ بی ایس ایف کے اہلکار پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر دشوار گذار علاقوں اور سخت سردی کے باوجود سرحدوں کی کڑی نگرانی کررہے ہیں جبکہ تھرمل امیجرز اور انفراریڈ کیمرے متحرک کئے گئے ہیں۔ طالبعلم کی شہادت کے خلاف اونتی پورہ میں مکمل ہڑتال کی گئی اور مظاہرے کئے گئے۔ اس موقع پر بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کر تلاشی لی اور خواتین سے بدتمیزی کی۔
مقبوضہ کشمیر
مقبوضہ کشمیر : دراندازی کا خوف‘ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر سیکورٹی مزید سخت کر دی‘ کیمرے‘ جدید آلات نصب
مقبوضہ کشمیر : دراندازی کا خوف‘ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر سیکورٹی مزید سخت کر دی‘ کیمرے‘ جدید آلات نصب
Jan 10, 2014