پشاور ہائیکورٹ کا اسسٹنٹ آئی جی خیبر پی کے بم ڈسپوزل یونٹ کو 2 سال کی تنخواہ مراعات 20 دن میں دینے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا اسسٹنٹ آئی جی خیبر پی کے بم ڈسپوزل یونٹ کو 2 سال کی تنخواہ مراعات 20 دن میں دینے کا حکم

پشاور (این این آئی) عدالت عالیہ نے صوبائی حکومت کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل خیبر پی کے بم ڈسپوزل یونٹ کو دو سال کی تنخواہ و دیگر مراعات 20 دن میں دینے کے احکامات جاری کر دئیے۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس ملک منظور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بم ڈسپوزل یونٹ کے اے آئی جی شفقت ملک کی طرف سے دائر رٹ کی سماعت کی ان کا موقف ہے کہ انہیں 2009 ءمیں اپوائنٹ کیا گیا تاہم سال 2011ءمیں انہیں فکسڈ سیلری پر رکھا گیا اور انہیں صوبائی ملازمین کی طرح اضافی مراعات بھی نہیں دی جا رہیں ۔جو ان کے ساتھ زیادتی ہے۔ جس پر عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے درخواست گذار کو بیس دنوں میں مراعات اور دو سال کی تنخواہ دینے کے احکامات جاری کر دئیے۔
ہائیکورٹ حکم

ای پیپر دی نیشن