اوکاڑہ: دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر حاملہ بیوی کو تیزاب پلا دیا‘ ہسپتال میں جاں بحق

اوکاڑہ: دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر حاملہ بیوی کو تیزاب پلا دیا‘ ہسپتال میں جاں بحق

اوکاڑہ(نامہ نگار) اوکاڑہ کے قصبہ اختر آباد کے گاﺅں 16/1-AL میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر خاوند نے بہن کے ساتھ مل کر حاملہ بیوی کو تیزاب پلا دیا‘ بیوی لاہور کے ہسپتال میں جاں بحق‘ ملزمان فرار‘ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے‘ ڈاکٹروں نے تیزاب نما کیمیکل پلانے کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ کے قصبہ گوگیرہ کے رہائشی محمد محبوب نے اپنی نوجوان بیٹی حنا محبوب کی شادی سات نومبر 2012 کو طاہر رضا ولد محمد صدیق کے ساتھ کردی شادی کے 6 ماہ بعد گھریلو جھگڑے شروع ہو گئے اس دوران حنا محبوب حاملہ ہو گئی طاہر رضا نے دوسری شادی کی اجازت طلب کی۔ حنا محبوب نے اپنے بھائی اور والد کو آگاہ کیا۔ کاغذات پر انگوٹھے نہ لگانے پر طاہر رضا نے بیوی کو بہن کے ساتھ مل کر زبردستی تیزاب پلا دیا جس پر اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا‘ اس کا حمل ضائع ہو گیا بعد ازاں جناح ہسپتال لاہور میں منتقل کردیا گیا ڈاکٹروں کی ٹیم نے تصدیق کردی کہ حنا محبوب کیمیکل نما تیزاب پینے سے تشویشناک حالت سے دو چار ہوئی حناءمحبوب بعدازاں دم توڑ گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان گھر کو تالے لگا کر فرار ہو گئے لڑکی کے بھائی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔ حناءمحبوب کا پوسٹمارٹم کرکے نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
بیوی / تیزاب پلا دیا

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...