ہنگو: نامعلوم افراد نے ماں‘ باپ اور بچے کو قتل کر کے گھر کو آگ لگا دی

ہنگو: نامعلوم افراد نے ماں‘ باپ اور بچے کو قتل کر کے گھر کو آگ لگا دی

Jan 10, 2014

ہنگو (ثناءنیوز) ہنگو کے علاقہ کاہی میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں گھر میں گھس کر بچے سمیت ماں باپ کو قتل کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خان وزیر ان کی بیوی مسماة (م) دو ماہ کی بیٹی ایمل بی بی جاں بحق ہو گئی۔گھر سے جاتے جاتے آگ لگا دی۔گھر خاکستر ہو گیا۔ علاقے کے مکین اور پولیس نے آگ بجھانے میں کردار ادا کیا۔ پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ماں باپ بچہ قتل

مزیدخبریں