کراچی: فائرنگ، تشدد سے 3 افراد قتل، ٹارگٹڈ آپریشن، 139 ملزم گرفتار

کراچی: فائرنگ، تشدد سے 3 افراد قتل، ٹارگٹڈ آپریشن، 139 ملزم گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں جمعرات کو تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ سہراب گوٹھ کے علاقے میں مسلح افراد نے ایک شخض 60 سالہ حبیب اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے نوجوان 25 سالہ گل زادہ ولد تعجب خان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔اس کے علاوہ بلدیہ کے علاقے یونس گوٹھ میں بس ٹرمینل کے نزدیک مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص عبدالصمد زخمی ہوگیا لائٹ ہاﺅس کے علاقے میں ایک نوجوان 25 سالہ شاہ ولی ولد نصر اللہ کو خنجر کے وار کرکے زخمی کردیا گیا جبکہ نیٹی جٹی پل کے قریب فائرنگ سے سیف الدین نامی شخص زخمی ہوگیا۔ مزید برآں جمعرات کی شب کورنگی میں مسلح افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ مزید برآں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن اور پولیس نے چھاپے کے دوران ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 139 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ رات جن علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ان میں چشتی ہوٹل، دلدار عمران گوٹھ، سیکھا گوٹھ، گڈاپ، ناتھا خان گوٹھ، رفاع عام سوسائٹی ،ریڑھی گوٹھ، صالح محمدگوٹھ،گلبرگ بلاک 20، ایئرپورٹ، ملیر ، فردوس کالونی، شاہ فیصل نمبر3،بغدادی، کلری اور چاکیواڑہ شامل ہیں جبکہ منور چورنگی گلشن اقبال میں سنیپ چیکنگ کی گئی اور 27 ملزمان کو گرفتار کرکے سب مشین گنوں اور ایم 16 رائفلوں سمیت اسلحہ برآمدکیا گیا۔ ناتھا خان گوٹھ میں چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان پرویز بنگش او رلیاقت بنگش عرف چینا کوگرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ دوسری طرف کراچی پولیس نے مختلف علاقوںمیں چھاپے مار کر 26 مفرور ملزموں کو گرفتار کرکے 29 ہتھیار، منشیات اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔
کراچی / 3 قتل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...