ریاض(اے پی اے) سعودی عرب کی مذہبی پولیس کے سربراہ عبدالطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ کئی مبلغین خود تو عیش و عشرت کی زندگی بسر کرتے ہیں اور نوجوانوں کو بیرن ملک جہاد کی ترغیب دیتے ہیں۔ عرب ویب سائیٹ پر شائع انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر اپنی بیمار سوچ اور مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے دشمن کے ساتھ تعاون کے مرتکب ہوکر ریاست کی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ یہ گروپ خود ساختہ خلیفۃ المسلمین کے ہاتھ پر بیعت کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کو بیرون ملک جہاد پر اکسانا انتہا پسندی ہے، اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث لوگ سادہ لوح نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ ایسے لوگ عوام میں انتشار پھیلانے کی سازش سے باز آجائیں۔