صوبوں سے پوچھے بغیر اداروں کی نجکاری نہ کی جائے، زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں مطالبہ

اسلام آباد (نوائے و قت نیوز/ آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے غیررسمی اجلاس میں  حکومتی نجکاری پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیاہے کہ وفاقی حکومت صوبوں سے پوچھے بغیر اداروں کی نجکاری نہ کرے‘ حکومت کی نجکاری پالیسی کی نگرانی کیلئے پیپلز پارٹی نے کمیٹی قائم کردی‘ سابق صدر پرویز مشرف کا ٹرائل 12اکتوبر سے ہونا چاہئے لیکن جمہوریت کا تسلسل بھی برقرار رہے۔ جمعرات کو سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت یہاں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ٹرائل‘ جمہوریت کے تسلسل اور حکومت کی نجکاری پالیسی پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں  سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی‘ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ سمیت دیگر رہنما اور ا عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس میں حکومت کی نجکاری پالیسی کی نگرانی کیلئے پیپلز پارٹی نے میاں رضا ربانی اور نوید قمر پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا ٹرائل لازمی ہونا چاہئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں چاروں صوبوں کے نمائندے بٹھائے جائینگے جس سے جمہوریت‘ رواداری اور اتحاد کا اظہار ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...