لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ جنوبی چھاو¿نی کے کیولری گراو¿نڈ میں ڈاکوو¿ں نے سول جج عامر رضا کی کار سوار اہلیہ کو گن پوائنٹ پر روک کر لاکھوں کی نقدی و سامان چھین لیا۔ ڈاکوﺅں نے لوئر مال میں کامران کے گھر گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا کر 11لاکھ روپے، ستوکتلہ میں وحید کے گھر گھس سے 7لاکھ، جوہر ٹاﺅن میں کارسوار دانش اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 90ہزارکی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا، ڈاکوﺅں نے ٹاﺅن شپ کے علاقہ میں اعظم سے گن پوائنٹ پر 13لاکھ 40 ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔ ڈاکوﺅں نے جنوبی چھاﺅنی میں اقبال سے 2 لاکھ 86 ہزار روپے کی بیٹریاں اور موبائل فون ،گارڈن ٹاﺅن میں ندیم سے 1لاکھ 15ہزار اور موبائل فون ،نواب ٹاﺅن میں اشفاق سے 1لاکھ اور موبائل فون ،قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ مےں واجد سے 98ہزار روپے،لیپ ٹاپ اور موبائل فون،جوہر ٹاﺅن میں شکور سے 80ہزار، لیپ ٹاپ اور موبائل فون جبکہ حماد امجد سے 80ہزار،کاہنہ میں اختر سے 20ہزار، موٹر سائیکل اور موبائل فون،سمن آباد میں زاہد سے 39ہزار اور موبائل فون ،جنوبی چھاﺅنی میں عمر سے 19ہزار اور موبائل فون ،داتا دربار میں سعد سے 22ہزار اور موبائل فون ،ہربنس پورہ میں تسنیم سے 38ہزار اور موبائل فون ،جوہر ٹاﺅن میں محمود سے 15ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا، چورں نے قلعہ گجر سنگھ سے اسلم ،گلشن راوی سے ساجد، پرانی انارکلی سے محمد بن عشرت کی کارےں جبکہ اقبال ٹاﺅن سے غلام حسین، مسلم ٹاﺅن سے شہباز، ہنجر وال سے اکرم، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے عبد الجلیل، فیصل ٹاﺅن سے فہد، گلبرگ سے وقاص، فیکٹری ایریا سے فاروق اور یاسر، جنوبی چھاﺅنی سے شبیر، شمالی چھاﺅنی سے مظہر، مزنگ سے کامران، مغلپورہ سے حامد، نواں کوٹ سے شاہد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈاکے