نئی دہلی (اے ایف پی) صرف 14 فیصد بھارتی ووٹرز راہول گاندھی کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ 58 فیصد بی جے پی کے امیدوار نریندر مودی کو وزیراعظم بنانے کے خواہاں ہیں، 25 فیصد کی رائے میں انسداد کرپشن کے چیمپئن عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کجریوال کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنا چاہئے۔ یہ بات اخبار ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ ایک سروے رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ یہ سروے بھارت کے 8 سب سے بڑے شہروں میں کیا گیا۔ سروے رپورٹ کے مطابق صرف 14 فیصد ووٹرز نے کہا کہ راہول گاندھی اچھے وزیراعظم ثابت ہو سکتے ہیں۔ امکان ہے کہ کانگرس پارٹی انہیں 17 جنوری کو وزارت عظمیٰ کیلئے اپنا امیدوار نامزد کرے گی۔ بھارت میں عام انتخابات اس سال مئی میں ہونے کا امکان ہے۔
راہول گاندھی کو صرف 14 فیصد بھارتی ووٹرز وزیراعظم بنانے کے خواہاں: سروے رپورٹ
Jan 10, 2014